پاکستانی مر د سے شادی برطانوی پادری کو بہت مہنگی پڑ ی

پاکستانی مر د سے شادی برطانوی پادری کو بہت مہنگی پڑ ی
پاکستانی مر د سے شادی برطانوی پادری کو بہت مہنگی پڑ ی

  

لندن (نیوز ڈیسک) برطانیہ کے 67 سالہ پادری ڈونلڈ منچیو کو گزشتہ برس اس کے عہدے سے برطرف کردیا گیا تھا۔ برطانوی میڈیا میں ایک رپورٹ کی اشاعت کے بعد اس نے اعتراف کیا تھا کہ 2008ءمیں ایک پاکستانی دوست کو برطانوی شہریت دلانے کے لئے اس نے شادی کا ڈھونگ رچایا۔ اس نے 33 سالہ پاکستانی مستجاب حسن سے شادی کی تھی۔

دنیا کی خطر نا ک ترین بیماری نے واقعی خاتون کی زندگی میں اندھیرا کر دیا

گزشتہ برس پادری ڈونلڈ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے اس ڈرامے کا اعتراف کی تھا کہ اس کا سب کچھ اس معاملے میں تباہ ہوگیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق اس ’انکشاف‘ کے بعد پاکستانی شہری کا کیا بنا، اس حوالے سے کچھ پتہ نہیں چل سکا، تاہم پادری کو بالآخر اس کے عہدے پر بحال کردیا گیا ہے۔ اس حوالے سے چرچ کی انتظامیہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ ہوم آفس نے تصدیق کی ہے کہ وہ اس معاملے میں مزید کوئی کارروائی کا ارادہ نہیں رکھتا لہٰذا پادری کو بھی بحال کیا جارہا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس