لبنان نے داعش کے سربراہ البغدادی کی گرفتار حاملہ سابقہ بیوی کے بارے میں اہم فیصلہ کرلیا

لبنان نے داعش کے سربراہ البغدادی کی گرفتار حاملہ سابقہ بیوی کے بارے میں اہم ...
لبنان نے داعش کے سربراہ البغدادی کی گرفتار حاملہ سابقہ بیوی کے بارے میں اہم فیصلہ کرلیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

بیروت (نیوز ڈیسک) لبنانی حکام نے داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کی سابقہ اہلیہ جسے دسمبر میں گرفتار کیا گیا تھا، کو آزاد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسے القاعدہ کی ذیلی تنظیم النصرہ فرنٹ کی جانب سے 24 لبنانی سیکیورٹی افسران کی رہائی کے بدلے آزاد کیا جائے گا۔ سجاالدولیمی کو دسمبر میں گرفتار کیا گیا تھا اور تب سے اسے بیروت کے قریب ایک جیل میں سخت سیکیورٹی حصار میں رکھا گیا ہے۔

سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں کیلئے بڑی خوشخبری ،حکومت نے طریقہ کار واضح کر دیا

بتایا گیا ہے کہ الدولیمی حاملہ ہے اور اس کے ساتھ البغدادی کی 10 سالہ بیٹی قید ہے۔ الدولیمی 3 ماہ تک البغدادی کی بیوی رہی اور 2013ءمیں اس نے النصرہ فرنٹ میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔ یہ اس گروہ کیلئے پیغام رسانی کا کام کرتی تھی۔ خیال کیا جاتا ہے کہ الدولیمی اب ایک فلسطینی باشندے کی بیگم ہے لیکن میڈیا رپورٹس کے مطابق لبنانی حکام اس سے اس تک کوئی مفید معلومات نہیں اگلواسکے۔

مزید : بین الاقوامی