یورپی خاتون کی فیس بک پر مردوں کو ناقابل یقین پیشکش

یورپی خاتون کی فیس بک پر مردوں کو ناقابل یقین پیشکش
یورپی خاتون کی فیس بک پر مردوں کو ناقابل یقین پیشکش

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لندن (نیوز ڈیسک) ایک 25 سالہ یورپی دوشیزہ ”ایڈیلینیا آلبو“ کی جانب سے فیسبک پر ایک انتہائی عجیب و غریب اشتہار جاری کیا گیا ہے۔ خاتون کا کہنا ہے کہ مرد ڈھونڈنا آسان ہے لیکن ایسا مرد جو بچے پیدا کرنا چاہتا ہو کافی مشکل۔ مجھے بچہ چاہیے ایسا مرد نہیں جو بچوں جیسی حرکتیں کریں۔ لہٰذا جو مرد ان کی خواہشات پوری کرے گا اس کو ایڈیلینیا 350 پاﺅنڈ (قریباً 53 ہزار پاکستانی روپے) ادا کرنے کو بھی تیار ہے۔

رشتے آسمانوں پر بنتے ہیں ،اس جوڑے کی حقیقت جان کر آپ کو بھی یقین آ جائے گا

ایڈیلینیا کا کہنا ہے کہ بچہ حاصل کرنے کا اسے یہی ”شارٹ کٹ“ سمجھ میں آیا ہے تاہم شرط یہ ہے کہ منتخب کئے جانے والا مرد پہلے اپنی ضروری میڈیکل ٹیسٹ کروائے گا اور بچے کے حوالے سے تمام حقوق اسے منتقل کردے گا۔ رومانین حسینہ کی اس آفر پر لاتعداد مردوں نے خواہش کا اظہار کیا ہے لیکن ایڈیلینیا کا کہنا ہے کہ اب تک موصول ہونے والے جوابات میں سے اس نے کسی کو بھی منتخب نہیں کیا، اسے لگتا ہے کہ جواب دینے والے معاملے کی سنجیدگی کو نہیں سمجھ رہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس