ورلڈ کپ میں ایک اور بھارتی کھلاڑی کی کامیابی کے پیچھے شعیب اختر کا ہاتھ بے نقاب

ورلڈ کپ میں ایک اور بھارتی کھلاڑی کی کامیابی کے پیچھے شعیب اختر کا ہاتھ بے ...
ورلڈ کپ میں ایک اور بھارتی کھلاڑی کی کامیابی کے پیچھے شعیب اختر کا ہاتھ بے نقاب

  

نئی دہلی (نیوز ڈیسک) چند روز قبل میڈیا میں خبریں آئیں کہ سابق پاکستانی فاسٹ باﺅلر شعیب اختر نے بھارتی پلیئر محمد شامی کو کارکردگی بہتر بنانے کے لئے مفید مشورے دئیے۔ محمد شامی کا کہنا تھا کہ شعیب کی ٹپس نے ان کی کافی مدد کی۔ اب ایک اور بھارتی باﺅلر ’امیش یادوو‘ نے بھی اسی قسم کا انکشاف کیا ہے۔ 27 سالہ فاسٹ باﺅلر امیش یادوو نے اب تک ورلڈ کپ میں 17.78 کی ایوریج سے 14 وکٹس لی ہیں، بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں فاسٹ باﺅلر کو ٹورنامنٹ سے قبل ٹیم کا کمزور ترین حصہ سمجھا جارہا تھا لیکن ان کی کارکردگی نے سب کو حیران کردیا ہے۔

وہاب ریاض نے شین واٹسن کی ٹویٹ کا جواب دے دیا

دلچسپ بات یہ ہے کہ دونوں کی کامیابی میں ایک قدر مشرک ہے اور وہ ہیں شعیب اختر۔ امیش یادوو کے بھائی رامیش کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش کے خلاف فتح کے بعد ان کے بھائی کا فون آیا جس میں انہوں نے بتایا کہ شعیب اختر نے انہیں بے حد مفید مشورے دئیے ہیں۔ مشورے کیا تھے، اس حوالے سے انہوں نے تفصیلات نہیں بتائیں لیکن یہ ضرور بتایا کہ ان کا تعلق زیادہ ذہنی تیاری سے تھا۔ اس سے قبل کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے کوچ کے طور پر وسیم اکرم بھی ان کی کافی مدد کرچکے ہیں۔ رامیش یادوو کے مطابق وسیم اکرم اور شعیب اختر کی سرپرستی کے بعد ان کے بھائی کی باﺅلنگ میں واضح بہتری آئی ہے۔

مزید : کھیل