سعودی عرب میں غیر ملکیوں پر ایک اور سنگین پابندی عائد ،کاروباری پریشان

سعودی عرب میں غیر ملکیوں پر ایک اور سنگین پابندی عائد ،کاروباری پریشان
سعودی عرب میں غیر ملکیوں پر ایک اور سنگین پابندی عائد ،کاروباری پریشان

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

جدہ (نیوز ڈیسک) سعودی عرب میں غیر ملکیوں کی جانب سے اشیائے صرف کی نمائش لگانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ سعودی نمائش اور کنونشن بیورو ”ایس سی ای بی“ کی جانب سے جاری کردہ نئے ضابطے میں واضح کیا گیا ہے کہ اشیائے صرف کی نمائش صرف مقامی کمرشل لائسنس کی حامل کمپنیاں لگاسکتی ہیں اور ضروری ہے کہ ایونٹ منعقد کرانے والی ٹیم بھی مکمل طور پر سعودیوں می مشتمل ہو۔

دبئی میں دنیا کی تاریخ کا مہنگا ترین برگر فروخت ،قیمت جا ن کر آپ کھانا بھول جائیں گے

غیر ملکی سٹالز پر کام کرسکتے ہیں بشرطیکہ وہ اپنی سعودی سپانسر کی نمائندگی کررہے ہوں۔ اس سے قبل نمائشوں کی منظوری کی ذمہ داری محکمہ صنعت و تجارت کے پاس تھی لیکن اب یہ اختیار ’ایس سی ای بی‘ کو منتقل کردیا گیا ہے۔ نئے ضابطے میں ہدایت دی گئی ہے کہ اس قسم کی نمائش کیلئے درخواست کم از کم 90 روز قبل دی جائے۔ وقت یا جگہ کی تبدیلی کے بارے میں بھی ضروری ہے کہ 30 روز قبل متعلقہ محکمے کو آگاہ کیا جائے۔ مزید یہ کہ تمام اشہتارات وغیرہ کی بھی پیشگی اجازت لینا ضروری ہے، خلاف ورزی کی صورت میں ابتدائی طور پر وارننگ دی جائے گی۔ ایک سے زائد خلاف ورزیوں کی صورت میں زیادہ سے زیادہ سزا ایک سال کی پابندی اور جرمانہ کی صورت میں دی جاسکتی ہے۔

مزید : بین الاقوامی