بھارت میں نوجوان لڑکے اور لڑکی کیساتھ انسانیت سوز سلوک،سوشل میڈیا پر ویڈیو بھی جار ی کر دی

بھارت میں نوجوان لڑکے اور لڑکی کیساتھ انسانیت سوز سلوک،سوشل میڈیا پر ویڈیو ...
بھارت میں نوجوان لڑکے اور لڑکی کیساتھ انسانیت سوز سلوک،سوشل میڈیا پر ویڈیو بھی جار ی کر دی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ممبئی (نیوز ڈیسک) بھارتی سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں 6 لڑکوں کو ایک لڑکا اور لڑکے کے ساتھ انتہائی شرمناک سلوک کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اخبار ’انڈیا ٹوڈے‘ کے مطابق اس واقعہ کی وجہ ایک نوعمر لڑکے کا حسد بنا۔ تفصیلات کے مطابق اترپردیش کی ایک مرکیٹ میں نوجوان لڑکا لڑکی موٹرسائیکل پر جارہے تھے کہ 6 لڑکوں پر مشتمل گروہ نے ان پر حملہ کردیا۔

جنگل میں منگل ،سعودی عرب میں صحرا کے درمیان نئی دنیا آباد کرنے کی تیاریاں

پھر یہ ان دونوں کو ایک سنسا جگہ لے گئے اور لڑکے پر شدید تشدد کرنے لگے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لڑکی اپنے ساتھی کو بچانے کی کوشش کرتی ہے تو اس کے منہ پر بھی بار بار تھپڑ مارے جاتے ہیں اور ساتھ ہی اسے انتہائی غلیظ الفاظ بھی کہے جارہے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ یہ ویڈیو بھی انہی لڑکوں کی جانب سے واٹس ایپ پر جاری کی گئی۔ انسانی حقوق کی تنظیمیں اس واقعہ پر سراپا احتجاج ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس