بھارتی پولیس کا فحاشی کے اڈے پر چھاپہ لیکن وہاں کی صورتحال دیکھ کر اپنے ہی چہرے شرمندگی سے لال ہو گئے

بھارتی پولیس کا فحاشی کے اڈے پر چھاپہ لیکن وہاں کی صورتحال دیکھ کر اپنے ہی ...
بھارتی پولیس کا فحاشی کے اڈے پر چھاپہ لیکن وہاں کی صورتحال دیکھ کر اپنے ہی چہرے شرمندگی سے لال ہو گئے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

نئی دہلی (نیوز ڈیسک) بھارت کے مشرقی صوبے بنگال کے سرحدی علاقے میں پولیس نے ایک ایسے علاقے پر چھاپہ مارنے کا فیصلہ کیا جو جسم فروشی کے حوالے سے کافی شہرت رکھتا ہے، تاہم جب پولیس اہلکار موقع پر پہنچے تو ’وقوعہ‘ کا منظر دیکھ کر شرمندگی سے اپنے ہی چہرے لال ہوگئے۔ انکشاف ہوا کہ قتل کے مجرم کی حفاظت پر مامور 4 پولیس اہلکار مجرم سمیت وہاں موجود تھے اور فحاشی کے اڈے پر عیاشیوں میں مصروف تھے۔

سعودی عرب نے یورپی ممالک کو مزہ چکھا دیا،بڑی مشکل میں ڈال دیا

تفصیلات کے مطابق وہ چار پولیس اہلکار مجرم کو میڈیکل چیک اپ کے لئے ہسپتال لے جارہے تھے تاہم ہسپتال جانے کی بجائے انہوں نے 206 کلومیٹر دور ’اسانسول‘ شہر میں واقع اس جگہ جانے کا فیصلہ کیا۔ ہندوستان ٹائمز کے مطابق چاروں اہلکاروں کو موقع پر ہی گرفتار کرلیاگیا جبکہ قتل کا مجرم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ تاہم بالآخر مجرم خود ہی جہارکھنڈ میں واقع جیل واپس پہنچ گیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق چاروں اہلکاروں کو معطل کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس