کراچی آپریشن جاری رہنا چاہیے،سندھ میں گورنر راج کا کوئی امکان نہیں :مولاناعبدالغفورحیدری
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینیٹ کے ڈپٹی چیئرمین مولانا عبدالغفور حیدری نے کراچی آپریشن کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی آپریشن جاری رہنا چاہیے ایسا کرنے سے ہی جرائم پیشہ افراد کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔تفصیلات کے مطابق مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ سندھ میں گورنر راج کا کوئی امکان نہیں ہے کراچی آپریشن مثبت سمت میں جا رہا ہے اور جلد ہی شہر میں دہشتگردی ختم ہو جائے گی۔