فیس بک میں بڑی خامی کا انکشاف ،نشاندہی کرنے والے کو بھاری انعام

فیس بک میں بڑی خامی کا انکشاف ،نشاندہی کرنے والے کو بھاری انعام
فیس بک میں بڑی خامی کا انکشاف ،نشاندہی کرنے والے کو بھاری انعام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سان فرانسسکو(نیوزڈیسک)حال ہی میں ایک سیکیورٹی تحقیق کار نے انکشاف کیا ہے کہ فیس بک کی خامی کی وجہ سے مختلف ایپس صارف کی پرائیویٹ تصاویر تک رسائی حاصل کرنے کے بعد انہیں محفوظ کر سکتی ہیں۔اس خامی کی نشاندہی پر فیس بک نے یہ خامی دور کردی ہے اور ساتھ ہی نشاندہی کرنے والے ماہر کے لئے دس ہزارڈالر(10لاکھ روپے) کا بھی اعلان کیا ہے۔

بھارتی پولیس کا فحاشی کے اڈے پر چھاپہ لیکن وہاں کی صورتحال دیکھ کر اپنے ہی چہرے شرمندگی سے لال ہو گئے
لکشمن متھیا نامی تحقیق کار نے بتایا کہ جب ہم مختلف ایپس کا استعمال کرتے ہیں تو وہ فیس بک APIمیں خامی کی وجہ سے وہ ایپ کو فوٹو دیکھنے والا ٹول سمجھتے ہوئے تمام تصاویر تک رسائی دے دیتا ہے جس سے تمام پرائیویٹ تصاویر تک نہ صرف رسائی حاصل ہوجاتی ہے بلکہ انہیں کاپی بھی کیا جاسکتا ہے۔اس خامی کی موجودگی میں کئی مشکوک ایپس بنانے والوں کو کافی فائدہ مل سکتا تھا لیکن فیس بک نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے اس خامی کا خاتمہ کیا۔فیس بک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بروقت اطلاع دینے پر لکشمن کو انعام دیا گیا۔