یوم پاکستان کی تقریب میں فضائیہ کے سربراہ فضاءمیں پریڈ کا حصہ ہوں گے

یوم پاکستان کی تقریب میں فضائیہ کے سربراہ فضاءمیں پریڈ کا حصہ ہوں گے
یوم پاکستان کی تقریب میں فضائیہ کے سربراہ فضاءمیں پریڈ کا حصہ ہوں گے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) یوم پاکستان کی تقریب میں ہونے والی پریڈ کے لیے پاک فضائیہ نے عوام کے لیے دلچسپ اعلان کر دیا ہے۔پاک فضائیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ 23 مارچ کو یوم پاکستان کے حوالے سے ہونے والی تقریب میں 3 دن قبل اپنا عہدہ سنبھالنے والے ایئر چیف سہیل امان فضاءمیں ہونے والی پریڈ سکورڈ کی قیادت خود کریں گے۔اس کے علاوہ تاریخ میں پہلی مرتبہ پاک فوج کی خواتین کا دستہ بھی پہلی مرتبہ پریڈ کا حصہ بنے گا۔جبکہ چند روز قبل پاکستان کی جانب سے بنایا گیا برق نامی پہلا ڈرون بھی نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔یاد رہے اس سے قبل پاکستان میں کبھی کسی فوج کے سربراہ کی جانب سے پریڈ سکورڈ کی قیادت نہیں کی گئی جبکہ ایئر چیف سہیل امان کی جانب سے پہلی مرتبہ یہ کارنامہ سرانجام دینا اپنی مثال آپ ہو گا۔

یوم پاکستان کے موقع پر جڑواں شہروں میں موبائل فون بند رکھنے کا فیصلہ

مزید : قومی