یوحنا آباد دھماکے میں حملہ آوروں کا ساتھی گرفتار

یوحنا آباد دھماکے میں حملہ آوروں کا ساتھی گرفتار
یوحنا آباد دھماکے میں حملہ آوروں کا ساتھی گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) سانحہ یوحنا آباد میں حملہ آوروں کی مدد کرنے کے الزام میں پولیس نے ایک مشکوک شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق چند روز قبل لاہور کے علاقے یوحنا آباد کے گرجا گھروں میں 2 دھماکے کیے گئے جبکہ پولیس نے حملہ آوروں کو مدد فراہم کرنے کے الزام میں ایک شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔ذرائع کے مطابق بتایا گیا ہے کہ گرفتار دہشت گردکی شناخت غلام رسول کے نام سے ہوئی ہے جبکہ گرفتار ملزم غلام رسول نے حملہ آوروں کو ٹرانسپورٹ مہیا کرنے کے علاوہ یوحنا آباد کی ریکی بھی کی تھی۔ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ملزم غلام رسول کو ٹیلیفون کالز کے ذریعے ٹریس کیا گیا ہے جبکہ اسے مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

صولت مرزا کے بیان کے پیچھے کون ہے پتہ نہیں چل رہا: ڈاکٹر فاروق ستار

مزید :

لاہور -