صولت مرزا مجرم ہے اور اسے قانون کے مطابق سزا ملنی چاہیئے : افتخار چوہدری

صولت مرزا مجرم ہے اور اسے قانون کے مطابق سزا ملنی چاہیئے : افتخار چوہدری
صولت مرزا مجرم ہے اور اسے قانون کے مطابق سزا ملنی چاہیئے : افتخار چوہدری

  

چکوال ( مانیٹرنگ ڈیسک ) سابق چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کہ صولت مرزا کے بیانات کو میڈیا میں اچھالا جا رہا ہے جبکہ وہ مجرم ہے اور اسے قانون کے مطابق سزا ملنی چاہیئے۔افتخار محمد چوہدری کا کہنا تھا کہ صولت مرزا کے بیان پر سیاست کی جا رہی ہے جبکہ سزائے موت کے مجرم کے بیان پر سیاست نہیں ہونی چاہیئے۔بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے سابق چیف جسٹس آف پاکستان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات میں غیر معمولی تاخیر کی گئی ہے جبکہ انتخابات میں تاخیر آئین شکنی کے مترادف ہے ۔

یوم پاکستان کی تقریب میں فضائیہ کے سربراہ فضاءمیں پریڈ کا حصہ ہوں گے

مزید : قومی