ٹنڈو محمد خان (مانیٹرنگ ڈیسک )سندھ کے علاقے ٹنڈو محمد خان میں زہریلی شراب پینے سے 3 خواتین سمیت 35 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات سندھ کے علاقے ٹنڈو محمد خان میں زہریلی شراب پینے سے ابتدائی طور پر 7افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 26 بے ہوش ہو گئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا۔
روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
ڈاکٹروں نے بے ہوش ہونے والے افراد میں سے متعدد افراد کی حالت تشویشناک بتاتے ہوئے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق ان افراد میں سے مزید 21 ہلاک ہو گئے ہیں اور مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 30 ہو گئی ہے جبکہ دیگر بے ہوش افراد کی حالت بھی تشویشناک بیان کی جا رہی ہے۔
وزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں
وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے آئی جی سندھ سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے جبکہ علاقے کے ایس ایچ او کو معطل کر دیا گیا ہے۔