اردنی عدالت نے فلسطینی مزاحمت کارخاتون احلام تمیمی کی درخواست مسترد کردی

اردنی عدالت نے فلسطینی مزاحمت کارخاتون احلام تمیمی کی درخواست مسترد کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

عمان(آن لائن)اردن کی ایک اپیل عدالت نے سیاسی پناہ گزین کی حیثیت سے عمان میں مقیم فلسطینی مزاحمت کارخاتون رہ نما کو تفتیش کے لیے’ایف بی آئی‘ کے حوالے کرنے کا امریکی مطالبہ مسترد کردیا گیا ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق امریکی وفاقی تحقیقاتی ادارے’ایف بی آئی‘ نے حال ہی میں اپنی ویب سائیٹ پر فلسطینینژاد احلام تمیمی کو انتہائی خطرناک دہشت گرد قرار دے کر اس کی امریکا کی حوالگی کے لیے انٹرپول کی مدد سے اردن کو درخواست دی تھی۔ امریکی مطالبے پر حتمی فیصلہ ایک عدالت نے کرنا تھا۔ گذشتہ روز عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ احلام تمیمی کو امریکاکے حوالے کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔اردنی عدالت نے احلام تمیمی کو امریکا کے حوالے نہ کرنے کا سابقہ عدالتی فیصلہ برقرار رکھا ہے۔خیال رہے کہ امریکا نے الزام عاید کیا ہے کہ احلام تمیمی نے آج سے کئی سال قبل بیت المقدس میں ایک ہوٹل میں خود کش حملے میں معاونت کرتے ہوئے وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کا استعمال کیا تھا جس کے نتیجے میں ایک امریکی سمیت پندرہ اسرائیلی ہلاک ہوگئے تھے۔
اردنی عدالت کے ایک ذمہ دار ذریعے کا کہنا ہے کہ اردن اور امریکا کے درمیان 28 مارچ 1995ء کو مفرور مجرموں کی حوالگی کا ایک معاہدہ طے پایا تھا تاہم دستوری مراحل میں اردنی پارلیمنٹ نے اس کی منظوری نہیں دی تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکا اور اردن کی حکومتوں کیدرمیان طے پایا معاہدہ نافذ العمل نہیں ہوسکتا۔ اس لیے عدالت امریکا کو مطلوب کسی شہری کو امریکی حکام کے حوالے کرنے کا فیصلہ نہیں دے سکتی۔

مزید :

عالمی منظر -