فرحان اختر کی فلم "دی فقیرآف وینس " کی پہلی جھلک جاری

فرحان اختر کی فلم "دی فقیرآف وینس " کی پہلی جھلک جاری
فرحان اختر کی فلم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی (نیٹ نیوز) بالی وڈ اداکار فرحان اختر کی نئی آنے والی فلم "دی فقیرآف وینس " کی پہلی جھلک جاری کر دی گئی ۔بھارتی زرائع ابلاغ کے مطابق بالی وڈ اداکار فرحان اختر کی نئی آنے والی فلم "دا فاکر آف وینس " کی پہلی جھلک جاری کر دی گئی ،فلم کے پوسٹر میں فرحان اختر ،انو کپور کے ساتھ خوشگوار موڈ میں نظر آرہے ہیں ۔فلم کی ہدایات آنند سوراپور اور پروڈکشن پونیت ڈیسائی نے کی ہے ۔فلم میں کمال سدھو ،اٹالین اداکارہ ویلنٹینا کارنیلوٹی اور جرمن اداکار متھیو کیریئر شامل ہیں ۔فلم میں فرحان اختر کو پروڈکشن ایگزیکٹو کے طور پر ایک غیر معمولی اسائنمنٹ دی جاتی ہے جس میں انہیں ایسے بھارتی ا فراد کی تلاش کرنی ہوتی ہے جو ریت کے نیچے رہ سکتے ہیں۔

مزید :

کلچر -