پی ٹی وی کے مسائل فوری حل کئے جائیں،ریٹائرڈ ایمپلائز کا مطالبہ

پی ٹی وی کے مسائل فوری حل کئے جائیں،ریٹائرڈ ایمپلائز کا مطالبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)پاکستان ٹیلی وژن کارپوریشن ریٹائرڈ ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کا ماہانہ اجلاس زیر صدارت احسان اللہ خان منعقد ہوا جس میں پنشنروں کو درپیش مسائل پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا کہ مارچ 2016ء سے ریٹائر ہونے والے ملازمین کو ایک سال گذرنے کے باوجود بھی کمیوٹیشن کی رقوم نہیں مل سکیں اس کی وجہ سے سب بے حد پریشان ہیں ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری ریاض نے چیئرمین پی ٹی وی عطاء الحق قاسمی،وفاقی سیکرٹری اطلاعات اور وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب سے پرزور مطالبہ کیا کہ وہ ریٹائرملازمین کے بقایاجات کی ادائیگی یکم جولائی 2016ء سے پنشن میں فیصد اضافہ اور 75سال کی عمر پر پنشنروں کو ڈبل پنشن دینے کے لئے احکامات جاری کریں تاکہ بزرگ پنشنروں کے مسائل حل ہوسکیں اجلاس میں ریٹائرملازمین کی بھاری تعداد نے شرکت کی۔

Back to Con

مزید :

کلچر -