کراچی : گیارہویں فوڈ ٹیکنالوجی ایشیا ، نمائش شروع ، 88غیر ملکی مندوبین کی شرکت

کراچی : گیارہویں فوڈ ٹیکنالوجی ایشیا ، نمائش شروع ، 88غیر ملکی مندوبین کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (آن لائن) کراچی میں گیارہویں فوڈٹیکنالوجی ایشیا، نمائش کا آغاز ہو گیا۔ تین روزہ نمائش میں 88 غیر ملکی مندوبین شرکت کررہے ہیں۔پاکستان وافر مقدار میں غذائی اجناس پیدا کر تا ہے لیکن اسکے باجود ہر سال اربوں ڈالر کھانے پینے کی اشیاء4 پر خرچ ہوتے ہیں۔ ملکی پیداوار کو محفوظ کرنے، ذخیرہ کرنے اور پیکنگ کے ذریعے ویلیو ایڈیشن کرنے کا رجحان کم ہے جسے فروغ دینے کے لئے گیارہ سال سے کراچی میں فوڈٹیکنالوجی نمائش کا انعقاد ہورہاہے۔ اس سال نمائش کا عنوان خطے کی منڈیوں کو فروغ دینے پر ہے۔رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے پیٹرن ان چیف رحیم جانونے نمائش کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت چاول کی برآمدبڑھانے کے لئے بلاسودی قرضہ دے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبے کی وجہ سے چینی سرمایہ کار پاکستان کے ہر شعبے میں خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔ فوڈ نمائش میں چینی بڑی تعداد میں نظر آئے اسکے علاوہ مقامی اداروں نے بھی اسٹال لگائے۔کھجوریں ، دودھ، چاول، لال مرچ، گوشت ، سبزیاں اور پھل ، ملک بے شمار زرعی اجناس پیدا کر تا ہے لیکن ویلیو ایڈیشن نہ ہونیکی وجہ سے زیادہ تر اشیاء سیزن ختم ہوتے ہی خراب ہوجاتی ہے۔

مزید :

کامرس -