خامس سعید بٹ کی رہنمائی میں لاہورچیمبر کا وفدترکی اور برطانیہ کے دورہ کے بعد پاکستان واپس آگیا

خامس سعید بٹ کی رہنمائی میں لاہورچیمبر کا وفدترکی اور برطانیہ کے دورہ کے بعد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (کامر س رپورٹر) خامس سعید بٹ کی لیڈرشپ میں ایوان صنعت و تجارت لاہور کا وفدترکی اور برطانیہ کے دورہ کے بعد پاکستان واپس آگیا ہے وفد میں خامس سعید بٹ، زاہدمقصود بٹ، مسز زاہد مقصود، فیاص احمد قادری، صفیر حیات بٹ اور میاں ثاقت علی شامل تھے وفد نے ترکی کے دورہ میں استنبول ایوان صنعت میں ترکش بزنسمین کے ساتھ ون ٹو ون میٹنگز کیں اور اس کے بعد موسیاد ہیڈکواٹر کا دورہ کیاجہاں پندرہ کمپنیوں کے ساتھ میٹنگز ہوئیں جن میں مشترکہ کاروباری شراکت پر زور دیا گیا۔ ان میٹنگز میں دلدار علی ابرو پاکستانی وائس کونصلیٹ بھی موجود تھے۔

لندن میں وفد نے بین الاقوامی بک فیئر میں شرکت کی اور پبلشنگ کمپنیوں کے لوگوں سے ملاقات کی۔ بعد میں وفد نے پاکستانی ہائی کمیشن کا دورہ کیا جہاں ڈاکٹر اسرار حسین ڈپٹی ہائی کمشنر نے وفد کا استقبال کیا۔ وفد نے ان سے درخواست کی کہ برطانوی ویزا کا مسئلہ حل کریں اور پیپر مارکیٹ میں کرڑوں کا فراد کرکے فرار ہونے والے آصف بخاری کو برطانیہ رہائش سے روکیں۔ خامس سعید بٹ نے کہا کہ گذشتہ پانچ دوروں کی طرح یہ دورہ بھی بہت کامیاب رہا ہے۔

مزید :

کامرس -