فواد خان کا2کروڑ سے کم پر پاکستانی فلموں میں کام سے انکار

فواد خان کا2کروڑ سے کم پر پاکستانی فلموں میں کام سے انکار
 فواد خان کا2کروڑ سے کم پر پاکستانی فلموں میں کام سے انکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)بالی ووڈ میں مستقبل خطرہ میں پڑ جانے کے باوجود اداکار فواد خان کے نخرے آسمان پر ہیں انہوں نے اعلان کیا ہے کہ میں کسی بھی پاکستانی فلم میں کام کا معاوضہ دو کروڑ روپے سے کم نہیں لوں گا۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ دنوں ڈائریکٹر اے حفیظ نے فواد خان کو اپنی نئی فلم میں مرکزی کردار کی پیشکش کی تو انہوں نے کہا کہ میں آپ کی فلم میں کام کرنے کا معاوضہ دو کروڑ روپے لوں گا کیونکہ میں بالی ووڈ سٹار ہوں اس سے کم میں بات نہیں بنے گی جس پر اے حفیظ نے کہا کہ میں آپ کو 60لاکھ دے سکتا ہوں اور آپ آج جو کچھ ہیں وہ پاکستان کی وجہ سے ہیں اس بات کے جواب میں اداکار نے کہا کہ میرے پاس فالتو باتوں کا وقت نہیں ہے اگر آپ کے پاس پیسے ہیں تو بات کریں ورنہ میری معذرت قبول کرلیں ۔ذرائع سے مزید معلوم ہوا ہے کہ اب ڈائریکٹر اے حفیظ نے ان کی جگہ علی ظفر کو اپنی فلم کا ہیرو کاسٹ کرلیا ہے ۔اس خبر کے حوالے سے جب اے حفیظ سے بات ہوئی تو انہوں نے کہا کہ یہ بات سچ ہے کہ فواد خان نے دو کروڑ روپے معاوضہ طلب کیا ہے یہ تو سب لوگ جانتے ہیں کہ پاکستانی فلمیں ایک محدود بجٹ میں رہ کر ہی بنائی جا سکتی ہیں اوور بجٹ ہونے کی صورت میں فلم بنانا سرا سر خسارے کا سودا ہے جبکہ خبر کے بارے میں فواد خان سے رابطہ نہیں ہوسکا۔

مزید :

کلچر -