وین ڈیزل اداکارہ دپیکا پڈوکون کے گرو بن گئے

وین ڈیزل اداکارہ دپیکا پڈوکون کے گرو بن گئے
 وین ڈیزل اداکارہ دپیکا پڈوکون کے گرو بن گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی (نیٹ نیوز)ہالی وڈ اداکار وین ڈیزل کودپیکا پڈوکون نے اپنا گرو بنا لیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بالی وڈ بیوٹی دپیکا پڈوکون اور ہالی وڈ اداکار وین ڈیزل کی فلم " XXX ریٹرن آف زینڈر کیج " میں کیمسٹری نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا ،دونوں کی پردے کے پیچھے اور سکرین پربہت دوستی ہے ،دپیکا مستقبل کے ہالی وڈ فلمی پراجیکٹس کے حوالے سے ڈیزل کی رائے اور مشورے کو اہمیت دے رہی ہیں ۔ دیپیکا ان دنوں ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم "پدماواتی" کی شوٹنگ میں مصروف ہیں ،فلم میں رنویر سنگھ ،دیپیکا پڈوکون اور شاہد کپور شامل ہیں۔

مزید :

کلچر -