ٹیم بیلنس ہے ، بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی،محمد رضوان

ٹیم بیلنس ہے ، بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی،محمد رضوان
 ٹیم بیلنس ہے ، بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی،محمد رضوان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سپورٹس رپورٹر) اے سی سی انڈر 23 ایمرجنگ کرکٹ کپ میں پاکستان انڈر 23کی کپتانی کرنے والے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے کہا ہے کہ ٹیم بیلنس ہے اورٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کامیابی حاصل کرے گی ۔یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ گزشتہ ایمرجنگ کپ میں ہم فائنل میں شکست کھا گئے تھے لیکن اس دفعہ ہم اپنی غلطیوں کونہیں دہرائیں گے اورجیت کروطن لوٹیں گے۔محمد رضوان نے کہاکہ پی ایس ایل اور ڈومیسٹک ٹورنامنٹ سے نئے کھلاڑی سامنے آرہے ہیں اور انڈر 23ٹیم میں بھی کئی نوجوان کھلاڑی ہیں جوکہ مستقبل میں قومی ٹیم کا اثاثہ بنیں گے۔محمد رضوان نے کہاکہ ٹورنامنٹ میں شریک بنگلہ دیش اور بھارت کی ٹیموں کو مدنظر رکھ کر ٹریننگ کررہے ہیں اور ٹورنامنٹ کے انعقاد تک اپنی خامیوں کو دور کرلیں گے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے تسلیم کیا کہ انہیں اپنی بیٹنگ میں بہتری لانے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ ان کی وکٹ کیپنگ معیار کے مطابق ہے لیکن بلے بازی میں قوم کی توقعات پر پورا نہیں اتر سکا تاہم اب اپنی بیٹنگ کو بہتر بنانے پر کافی کام کیا ہے ۔