لیوکس پوڈلسکی کیریئر کے الوداعی میچ میں جرمن ٹیم کی قیادت کریں گے

لیوکس پوڈلسکی کیریئر کے الوداعی میچ میں جرمن ٹیم کی قیادت کریں گے
 لیوکس پوڈلسکی کیریئر کے الوداعی میچ میں جرمن ٹیم کی قیادت کریں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


برلن (نیٹ نیوز) لیوکس پوڈلسکی انگلینڈ کے خلاف فرینڈلی انٹرنیشنل فٹ بال میچ میں عالمی چیمپئن جرمن ٹیم کی قیادت کریں گے، یہ ان کے انٹرنیشنل کیریئر کا 130واں اور آخری میچ ہو گا۔ لیوکس نے یورو 2016ء فٹ بال چیمپئن شپ کے بعد انٹرنیشنل فٹ بال کو خیرباد کہہ دیا تھا تاہم الوداعی میچ کھیلنے کیلئے انہوں نے ٹیم میں واپسی کی۔ جرمنی ٹیم کے سربراہ جاؤشم لو نے اپنے بیان میں کہا کہ پوڈلسکی کا شمار جرمنی کے عظیم کھلاڑیوں میں ہوتا ہے، وہ ٹیم میں منفرد حیثیت رکھتے تھے، ان کی ریٹائرمنٹ کے بعد ٹیم میں بڑا خلا پیدا ہو گیا ہے جسے پر کرنا مشکل ہے۔ پوڈلسکی 2014ء میں ورلڈ فٹ بال کپ جیتنے والی جرمن ٹیم کا حصہ تھے۔