یارکشائر نے انگلش بیٹسمین گیری بیلنس کے معاہدے میں تجدید کر دی

یارکشائر نے انگلش بیٹسمین گیری بیلنس کے معاہدے میں تجدید کر دی
 یارکشائر نے انگلش بیٹسمین گیری بیلنس کے معاہدے میں تجدید کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن (نیٹ نیوز) انگلش بیٹسمین گیری بیلنس نے یارکشائر کے ساتھ نئے معاہدے پر دستخط کر دیئے، نئے معاہدے کے تحت بیلنس 2019ء سیزن کے آخر تک کلب کی نمائندگی جاری رکھیں گے۔ یارکشائر نے گزشتہ برس دسمبر میں گیری بیلنس کو ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا تھا اور وہ رواں سال تینوں فارمیٹس میں ٹیم کی قیادت جاری رکھیں گے۔ گیری بیلنس نے اپنے بیان میں کہا کہ یارکشائر سے نیا معاہدہ کرنے پر بے حد خوشی ہوئی، ٹیم کو فرنٹ سے لیڈ کرتے ہوئے اسے فتوحات دلانے کیلئے سرتوڑ کوشش کروں گا۔