پاکستان کا نمبر ون پولو کھلاڑی بننا چاہتا ہوں، عون رضوی

پاکستان کا نمبر ون پولو کھلاڑی بننا چاہتا ہوں، عون رضوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سپورٹس رپورٹر)پاکستان کے سب سے بڑے پولو ایونٹ نیشنل اوپن پولو چیمپئن شپ برائے قائداعظم گولڈ کپ 2017ء میں جونیئر کیٹیگری میں سال کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ حاصل کرنیوالے کھلاڑی اون رضوی کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان کا نمبر ون کھلاڑی بننا چاہتا ہے۔ 15 سالہ اون رضوی نے 11 سال کی عمر میں پولو کھیلنا شروع کی اورپولوکے شوق کی خاطر دنیا بھر میں کئی ممالک میں پولو سیکھنے گئے۔ ارجنٹائن کے کوچز سے پولو کی ٹریننگ لی اور اس سال کئی اہم ٹورنامنٹس میں حصہ لیا اور جیتے بھی، خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اون رضوی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بہت اچھے لیول کی پولو کھیلی جاتی ہے۔ نیشنل اوپن کا فائنل ایک مثال ہے۔ میرے والد طالب رضوی کو بہت شوق ہے کہ میں پولو میں آگے بڑھوں، میری بھی خواہش ہے کہ میں حسام علی حیدر، حمزہ مواز خان اور ثاقب خاکوانی کی طرح پاکستان اور دنیا بھر میں نام کما سکوں۔
، یہ تمام پاکستانی کھلاڑی دنیا بھر میں کھیلتے ہیں۔ انٹرنیشنل کھلاڑیوں میں مجھے کمبیاسو بہت پسند ہے اور میری خواہش ان جیسا بننے کی ہے۔ 15 سال کی عمر میں گھوڑے سے بالکل ڈر نہیں لگتا بلکہ گھوڑے سے پیار کرتا ہوں۔ پولو کے کھیل کو پاکستان بھر میں بہت فروغ ملنا چاہئے۔ مجھے امید ہے کہ میری طرح کے نوجوان کھلاڑ ی آنے والے چند سالوں میں پاکستان پولو میں اہم ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ اس سال ورلڈکپ سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی کھلاڑی ورلڈکپ کوالیفائنگ راؤنڈ جیتے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔