پاکستانی امپائرز ایشین نیٹ بال امپائرنگ کورس میں شرکت کیلئے یکم اپریل کو سنگا پور روانہ ہونگے

پاکستانی امپائرز ایشین نیٹ بال امپائرنگ کورس میں شرکت کیلئے یکم اپریل کو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (اے پی پی) پاکستانی چار امپائرز ایشین نیٹ بال امپائرنگ کورس میں شرکت کیلئے یکم اپریل کو سنگاپور روانہ ہونگے۔ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے بتایا کہ ایشین نیٹ بال امپائرنگ کورس 3 سے 6 اپریل تک سنگاپور میں منعقدہوگا، جس میں پاکستانی چار امپائرز شرکت کریں گے جن میں سندھ سے انوار احمد انصاری، شازیہ یوسف اور قرۃ العین جبکہ پنجاب سے فرحان علی بھٹی شامل ہیں اور کورس میں شرکت کے بعد 8 اپریل کو واپس وطن پہنچیں گے۔