پنجاب بینک پولو کپ،ڈالر ایسٹ /نیوایج نے ٹوٹل نیوٹریشن کو 7-3 سے ہرا دیا

پنجاب بینک پولو کپ،ڈالر ایسٹ /نیوایج نے ٹوٹل نیوٹریشن کو 7-3 سے ہرا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سپورٹس رپورٹر )بق لاہور پولو کلب میں 8-12 گول کا ہائی گول بینک آف پنجاب پولو کپ کا آغاز ہوا۔ اس موقع پر لاہور پولو کلب کے صدرعرفان علی حیدر، ایگزیکٹو کمیٹی ممبر احمد نواز ٹوانہ، اعظم حیات نون ، ممبرز اور ان کی فیملیز کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ ڈالر ایسٹ /نیوایج کی ٹیم نے پہلے چکر میں دو گول کرکے برتری حاصل کرلی۔ دوسرے چکر میں دونوں ٹیموں نے ایک ایک گول سکور کیا۔ تیسرے چکر میں ڈالر ایسٹ /نیوایج کی طرف سے تین شاندار گول سکور کیے گئے۔ چوتھے چکر میں بھی ڈالر ایسٹ /نیوایج کی ٹیم نے خوبصورت گول سکور کرکے میچ 7-3 سے جیت لیا۔ ٹوٹل نیوٹریشن کی ٹیم کو ڈیڑھ گول کا ہینڈی کیپ ایڈوانٹیج بھی حاصل تھا۔ جیتنے والی ٹیم کی طرف سے حسام علی حیدر اور حمزہ مواز خان نے تین تین جبکہ المان جلیل اعظم نے ایک گول سکور کیا۔ ٹوٹل نیوٹریشن کی طرف سے بلال حئی اور احمد زبیر بٹ نے ایک ایک گول سکور کیا۔ آج بروز بدھ کو ساڑھے چار بجے ماسٹر پینٹس (بلیک) اور ٹوٹل نیوٹریشن کا میچ کھیلا جائے گا۔