سی ٹی او کا جیل روڈ کی سروس لائنز پر ٹریفک جام کا سخت نوٹس

سی ٹی او کا جیل روڈ کی سروس لائنز پر ٹریفک جام کا سخت نوٹس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (کامر س رپورٹر)سٹی ٹر یفک پو لیس لاہور رائے اعجاز نے صو بائی دارالحکومت میں واقع ماڈل جیل روڈ کی سروس لائن کو ٹریفک کی ہروقت بحالی کے لیے سخت احکامات جاری کر تے ہوئے کہا ہے کہ ٹریفک پولیس جیل روڈ یو نین سے مکمل تعاون کر تے ہوئے ٹریفک کی روانی کے لیے اپنے تمام تر اقدامات بروئے کار لائے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزمرکزی دفتر کار ڈیلرز فیڈریشن کے تاجر رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ایس ایس پی سردار آصف خان ، ڈی ایس پی عبدالغنی ، لاہور کار ڈیلر ز فیڈریشن اور انجمن تاجران جیل روڈ کے صدر شہزادہ سلیم خان ، میاں سہیل اقبال ، رانا نوید سخاوت ، میاں آصف ، شعیب خان ، عبدالکلیم گوپی ، میاں عارف ، نسیم خاور علو ی سمیت کار ڈیلرز مارکیٹوں کے نمائندوں کی کثیر تعداد مو جو د تھی ۔ اجلاس میں کار ڈیلرز فیڈریشن کے صدر شہزادہ سلیم نے جیل روڈ کی سروس لائنز پر ٹر یفک کا ہر وقت جام رہنا اور دیگر مسائل کی طر ف نشاندہی کروائی۔

مزید :

علاقائی -