میو ہسپتال میں زیر علاج نامعلوم خاتون جاں بحق،3 نعشیں برآمد

میو ہسپتال میں زیر علاج نامعلوم خاتون جاں بحق،3 نعشیں برآمد
میو ہسپتال میں زیر علاج نامعلوم خاتون جاں بحق،3 نعشیں برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبرنگار)صوبائی دارالحکومت میں مختلف مقامات پر خاتون سمیت چار افراد پراسرار طور پر ہلاک ہو گئے ۔ بتایا گیا ہے کہ شاہدرہ کے علاقہ میں پانچ روز قبل 45سالہ ایک راہ گیر خاتون کی اچانک طبیعت خراب ہو گئی اسے سروسز ہسپتال داخل کروایا گیا کہ گزشتہ روز دم توڑ گئی۔ متوفیہ سے کاغذ برآمد ہوا جس پر اس کا نام مبین بی بی اور ایڈریس شاہدرہ موڑ تحریر ہے۔ اسی طرح داتا دربار کے قریب میٹرو بس کے روٹ کی سیڑھیوں میں ایک 55سالہ نامعلوم شخص مردہ حالت میں پایاگیا۔ بھاٹی گیٹ کے علاقہ میں پرندہ مارکیٹ میں 40سالہ نامعلوم شخص مردہ حالت میں پڑا تھا، دریائے راوی پل کے قریب ایک 35سالہ نامعلوم شخص مردہ حالت میں پایاگیا۔

مزید :

علاقائی -