صوبائی دارالحکومت،لاکھوں کی ڈکیتی ،راہزنی اور چوری کی وارداتیں ،مزاحمت پر ایک شہری زخمی

صوبائی دارالحکومت،لاکھوں کی ڈکیتی ،راہزنی اور چوری کی وارداتیں ،مزاحمت پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے)صو با ئی دا ر لحکومت میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا جبکہ مزا حمت پر شہر ی کو فا ئر نگ کر کے زخمی کردیا ۔ تفصیلا ت کے مطا بق فیکٹری ایریا کے علاقہ پنڈی سٹاپ کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر اظہرکو ڈاکو ؤ ں نے فائرنگ کر کے زخمی کردیا۔ ایدھی ایمبولینس نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو طبی امدا د کے لئے جنر ل ہسپتا ل منتقل کیا گیا جہا ں طبی امدا د دی جا ر ہی ہے۔ رائیو نڈ کے علاقے ما نگا روڈ پر فیکٹر یو ں کی لاکھوں روپے ما لیت کی تا ریں چو ر گا ڑ ی میں ڈال کر فر ار ہو گئے۔ رائیو نڈ روڈ پر واقع فیکٹر ی کے ما لک ڈاکٹر ند یم الحسن کی فیکٹر ی کی بھی تا ریں چو ری کر کے لے گئے۔مظا ہر ین نے روڈ بلا ک کر کے پو لیس کے شد ید احتجا ج کیا ۔مظا ہر ین نے بتا یا کہ آ ئے روز نامعلوم چو ر تا ریں کا ٹ کر گاڑ ی میں ڈال کر فر ار ہو جا تے ہیں۔ پو لیس نے نا معلو م چو روں کے خلا ف مقد مہ درج کر کے تفتیش شر وع کر دی ۔نو اب ٹا ؤن کے علا قہ میں چو دھر ی نعیم کے گھر دوڈاکو گھس آئے اور اہل خانہ کو یرغمال بنا کر گھر سے5 لاکھ43 ہز ار مالیت کی نقدی زیورات لوٹ کر فر ار ہو گئے۔جنو بی چھا ؤ نی میں واقع عمر ان خا ن کے گھر میں3ڈاکو گھس آ ئے اور فیملی کو یر غما ل بنا کر2لا کھ مالیت کی نقدی اور دیگر سامان لے گئے اور گلشن اقبا ل میں جلیل کے گھر سے2لا کھ 10ہزار کی نقد ی اور مو با ئل فو ن،ہڈ یا رہ کے علا قہ میں ہد ایت سے75ہزار کی نقد ی اور مو با ئل فو ن،گا ر ڈن ٹا ؤ ن میں مشتا ق سے45ہز ار اوراچھر ہ میں رشید سے78ہزارکی نقدی اور قیمتی سامان لوٹ لیا گیا ۔ علاوہ ازیں ماڈل ٹا ؤ ن میں جا وید،منا واں میں نو از،لٹن روڈ میں صد یق کی گاڑیاں اورشفیق آ با د میں عد یل،اسلا م پو رہ میںیو سف،نو اب ٹاؤن میں خرم ،مغلپو رہ میں ثا قب ،لا ڑ ی اڈہ میں فا روق،اورڈیفنس اے میں سر مد کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

مزید :

علاقائی -