فراڈکیس میں زیرحراست ملزمان کوقطر کے حوالے کرنے سے روکدیاگیا

فراڈکیس میں زیرحراست ملزمان کوقطر کے حوالے کرنے سے روکدیاگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)لاہورہائیکورٹ نے حکومت کوایف آئی اے کے زیرحراست ملزمان کوقطری حکومت کے سپرد کرنے سے تاحکم ثانی روک دیا،عدالت نے سیکرٹری داخلہ ،خارجہ سمیت دیگرفریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 21اپریل کو جواب طلب کرلیاہے۔جسٹس ارم سجاد گل نے بحریہ ٹاون کے رہائشی عاطف جاوید کی درخواست پرسماعت کی۔ عابد ساقی ایڈوکیٹ نے موقف اختیارکیاکہ قطری بزنس مین نے کاشف جاوید اورجہانزیب کے خلاف 14مارچ 2017ء کو ایف آئی اے میں 9ملین ریال کے فراڈ کامقدمہ درج کروایا ہے۔ دونوں ملزمان کو ایف آئی اے نے گرفتارکررکھا ہے جبکہ قطری بزنس مین ان دونوں ملزمان کو حکومت کی ملی بھگت سے قطرمیں منتقل کروانا چاہتا ہے۔

مزید :

علاقائی -