افسران کی مستقل نوکری،سیکرٹری محکمہ ماحولیات سے تحریری وضاحت طلب

افسران کی مستقل نوکری،سیکرٹری محکمہ ماحولیات سے تحریری وضاحت طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)لاہور ہائیکورٹ نے محکمہ ماحولیات کے افسروں کو مستقل نہ کرنے پر توہین عدالت کی دائردرخواست پر سیکرٹری محکمہ ماحولیات سیف انجم سے 5اپریل تک تحریری وضاحت طلب کر لی ہے۔ جسٹس عابد عزیز شیخ نے محکمہ ماحولیات کی ڈاکٹر شازیہ پرویز سمیت دیگر افسروں کی توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزاروں کی طرف سے شیراز ذکاء ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ لاہور ہائیکورٹ نے 2016ء میں محکمہ ماحولیات کے افسروں کو مستقل کرنے کا حکم دیا تھا لیکن جب بھی سیکرٹری محکمہ ماحولیات سیف انجم کو عدالتی حکم پر عمل درآمد کا کہا گیا تو انہوں نے انکار کر دیا، حکم پر عملدرآمد کرایا جائے۔
تحریری وضاحت

مزید :

علاقائی -