پمسیٹ یونیورسٹی نے 27ہزار 729جعلی ڈگریاں جاری کیں:ایچ ای سی

پمسیٹ یونیورسٹی نے 27ہزار 729جعلی ڈگریاں جاری کیں:ایچ ای سی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار) لاہورکیمپس سے 27 ہزار 729 جعلی ڈگریاں جاری ہوئی ہیں اوراس حوالے سے ابھی مزیدتحقیقات جاری ہیں،لاہور ہائی کورٹ میں ایچ ای سی کے وکیل کے اس انکشاف پر فل بنچ نے پمسیٹ کراچی اورلاہورکیمپس کے چیئرمینزکو30مارچ کوذاتی حیثیت میں پیش ہونے کاحکم دیتے ہوئے ان سے وضاحت طلب کی ہے کہ کس قانون کے تحت پسمیٹ لاہورکمپس کاقیام عمل میں لایاگیا۔جسٹس سیدمظاہرعلی اکبرنقوی کی سربراہی میں جسٹس مسعود جہانگیر اورجسٹس عاطرمحمودپرمشتمل 3رکنی فل بنچ نے عمیرعاشق وغیرہ کی درخواستوں پرسماعت کی۔ عدالتی حکم پرسیکرٹری ہائیرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نسیم نوازسمیت دیگرافسران پیش ہوئے۔انہوں نے عدالت کو مزید بتایا کہ اب تک کی تحقیقات کے مطابق پمسیٹ لاہورکمپس سے 27ہزار729طلبہ کو جعلی ڈگریاں جاری کی گئی ہیں تاہم اس ضمن میں مزید انکوائری کی جارہی ہے، جعلی ڈگریوں کی تعداد میں مزید اضافہ متوقع ہے۔
ایچ ای سی

مزید :

علاقائی -