کپاس کاشت کرنیوالوں کی گرفتاریوں کیخلاف درخواست کی سماعت

کپاس کاشت کرنیوالوں کی گرفتاریوں کیخلاف درخواست کی سماعت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)لاہور ہائیکورٹ نے کپاس کی فصل پر 15 اپریل سے قبل کاشت کرنے پر پابندی کے خلاف درخواست پر محکمہ زراعت سے تحریری جواب طلب کر لیاہے، جسٹس عائشہ اے ملک نے نور محمد سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی، درخواست گزاروں کے وکلاء نے موقف اختیار کیا کہ اس حوالے سے کوئی نوٹیفکیشن موصول نہیں ہوا ۔حکومت نے کسانوں پر مقدمے درج کرنے شروع کر دیئے ہیں، سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ کپاس کی کاشت کے حوالے سے کسانوں کو آگاہ کر دیا تھا، عدالت نے مزید سماعت 28مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے محکمہ زراعت سے تحریری جواب طلب کر لیاہے۔
کپاس کاشت

مزید :

علاقائی -