ناقص تفتیش پر سزائے موت کے دو قیدی بری کرنے کا حکم

ناقص تفتیش پر سزائے موت کے دو قیدی بری کرنے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)لاہور ہائیکورٹ نے 5سال بعد ناقص تفتیش کی بنیاد پر سزائے موت کے دو قیدی بری کرنے کا حکم دے دیا ۔عدالتی فیصلہ سنتے ہی قیدیوں کے لواحقین سجدہ ریز ہو گئے۔جسٹس کاظم رضا شمسی کی سربراہی میں قائم دو رکنی بنچ نے سزائے موت کے دو قیدیوں عامر شہزاد اور محمد اسحاق کی بریت کی اپیلوں پر سماعت کی، قیدیوں کے وکیل عثمان نسیم نے موقف اختیار کیا کہ ٹرائل کورٹ نے 2012ء میں ناقص شہادتوں کے باوجود دونوں ملزموں کو موت کی سزا سنائی، بری کرنے کا حکم دیا جائے۔دو رکنی بنچ نے تفصیلی دلائل سننے کے بعد سزائے موت کے دونوں قیدیوں کو بری کرنے کا حکم دے دیاہے۔
بری،حکم

مزید :

علاقائی -