کوٹ لکھپت جیل سے قیدی لاپتہ ،اہلکاروں نے مارڈالا ،بھائی کا الزام

کوٹ لکھپت جیل سے قیدی لاپتہ ،اہلکاروں نے مارڈالا ،بھائی کا الزام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرا ئم ر پو رٹر )کوٹ لکھپت جیل سے قیدی غائب ،زمین نگل گئی یا آسمان کھا گیا،ملزم سجاد مقدمہ 302 کے مقدمے میں کوٹ لکھپت جیل میں بند تھا۔ملزم کوگزشتہ روز عدالت میں بھی پیش نہیں کیا گیا۔ملزم کے بھائی نے جیل سپرنٹنڈنٹ اعجاز اصغرڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ظہیر ورک سمیت دیگر اہلکاروں پر بھائی کو تشدد کر کے ہلاک کرنے کا الَزام لگا دیا۔مجرم کے بھائی نے سپرنٹنڈنٹ جیل سمیت دیگر اہلکاروں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرنے کے لیے تھانہ کوٹ لکھپت میں درخواست دے دی۔دوسری جا نب جنرل ہسپتال میں زیر علاج کیمپ جیل کا حوالاتی دم توڑ گیا زبیرکو سات ماہ قبل حراست میں لیا گیاتھا۔پو لیس نے نعش کو ضروری کا رروا ئی کے لئے مردہ خا نہ میں منتقل کردیا ہے۔

مزید :

علاقائی -