محمد عرفان نے چارج شیٹ تسلیم کر لی

محمد عرفان نے چارج شیٹ تسلیم کر لی
 محمد عرفان نے چارج شیٹ تسلیم کر لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپورٹس رپورٹر)محمد عرفان نے پی سی بی کی جانب سے جاری کی گئی چارچ سیٹ تسلیم کر لی ہے۔محمد عرفان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے دوران مختلف مواقعوں پر 5 مرتبہ بکیز سے ملاقات کی مگر جوا نہیں کھیلا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اسپاٹ فکسنگ میں ملوث محمد عرفان نے پی سی بی کی جانب سے جاری کی گئی چارج شیٹ کو تسلیم کر لیاہے ۔ محمد عرفان نے چارج شیٹ کے بعد ٹربیونل نہ جا نے کا فیصلہ بھی کر لیاہے ۔ محمد عرفان آج پی سی بی بورڈ کے اہم ممبران سے ملاقات کے لیے گئے تھے ۔بورڈ کا ایف آئی اے کی تحقیقات پر تحفظات کا اظہار کیا ہے ۔ ادھر کرکٹر محمد عرفان نے ایف آئی اے کے سامنے اعتراف کرلیاہے۔ پی ایس ایل کے دوران مختلف مواقعوں پر 5 مرتبہ بکیز سے ملاقات کی لیکن جوا نہیں کھیلا اور نہ ہی پی ایس ایل کا سودا کیا۔

مزید :

صفحہ اول -