ؒ ٓپنجاب یونیورسٹی میں طالبات پر تشدد،سول لائن کالج کے طلباء کا مظاہرہ

ؒ ٓپنجاب یونیورسٹی میں طالبات پر تشدد،سول لائن کالج کے طلباء کا مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبر نگار۔ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی میں دو طلباء تنظیموں کے درمیان تصادم کی آگ رات گئے تھم نہ سکی۔سول لائن کالج کے طلبا ء نے بھی پنجاب یونیورسٹی میں دو طلباء تنظیموں کے درمیان تصادم کے دوران طالبات پر تشدد کیخلاف پی ایم جی چوک کے باہر مظاہرہ کیا جبکہ پشتون تنظیم کے کارکنوں نے گزشتہ رات گئے تک پنجاب یونیورسٹی کیمپس پل بلاک کر کے احتجاج کا سلسلہ جاری رکھا ، جس سے کینال روڈ اور ملحقہ سڑکوں میں بدترین ٹریفک جام رہا ،آخری اطلاعات تک احتجاج کا سلسلہ جاری تھا ۔دوسری طرف پنجاب یونیورسٹی میں طالبات پر تشدد کیخلاف گورنمنٹ اسلامیہ کالج سول لائن کے طلباء نے بھی پی ایم جی چوک میں روڈ بلاک کر کے مظاہرہ کیا۔

مزید :

صفحہ آخر -