صنعتکار فنی شعبے کو فعال بنانے کیلئے اپنابھرپور کردار ادا کریں:ذوالفقار چیمہ

صنعتکار فنی شعبے کو فعال بنانے کیلئے اپنابھرپور کردار ادا کریں:ذوالفقار چیمہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (خصوصی رپورٹ ) نیوٹیک کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ذوالفقار احمد چیمہ نے کہا ہے کہ مارکیٹ کی بڑھتی ہوئی ضروریات اور اسکل سیکٹر کے ابھرتے ہوئے رجحانات کی نشاندہی کیلئے نیوٹیک نے چار اہم شعبوں میں سکل سیکٹر کونسلز کے قیام کا آغاز کر دیا ہے جو صنعتکاروں، حکومت اور تربیت مہیّا کرنیوالے اداروں کے مابین ایک پُل کا کام سر انجام دیں گی۔ پاکستان کو قدرت نے بے پناہ وسائل اور نعمتوں سے نوازا ہے جن کو بروقت بروئے کار لا کر پاکستان کا شمار دنیا کے دس ترقی یافتہ ممالک میں ہو سکتا ہے۔ نوجوان ہاتھوں میں ڈگریاں پکڑ کر دفتروں کے چکر لگانے کی بجائے اُن ٹریڈز میں ٹیکنیکل ٹریننگ حاصل کریں جن کی ملکی اور عالمی مارکیٹ میں اشد ضرورت ہے ۔ گزشتہ روزادارہ کے زیر اہتمام سکل سیکٹر کونسل ورکشاپ کے شرکاء جن میں صنعتکاربھی شامل تھے پر زیادہ سے زیادہ شمولیت پر زور دیتے ہوئے انکا کہنا تھا وہ جدید نصاب ، اعلیٰ تربیت کی فراہمی ، مانیٹرنگ ، ٹریڈ کی حتمی تشخیص اور ہنر مند افراد کی تربیت کے مطابق روزگار کا تعین کرنے میں اپناکردار ادا کریں ، ملک سے غربت اور بیروزگاری دور کرنے میں انڈسٹری کا کردار کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔ فنی شعبے کی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے دنیا کے دوسرے ممالک کی طرح پاکستان میں بھی سیکٹر اسکل کونسلزکا قیام ضروری ہے تاکہ ہم دوسرے ممالک کے ساتھ قدم ملا کر چل سکیں ۔ نیوٹیک پہلے مرحلے میں چار اہم شعبوں جن میں کنسٹرکشن، زراعت ، ہاسپیلٹی اور ٹیکسٹائل شامل ہیں کی سکل کونسلز کا قیام عمل میں لا رہا ہے ۔
ذوالفقار چیمہ

مزید :

صفحہ آخر -