یوم پاکستان پر آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ ’’ ہم سب کا پاکستان‘‘ جاری

یوم پاکستان پر آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ ’’ ہم سب کا پاکستان‘‘ جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی ( آن لائن) آئی ایس پی آر کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے نیا نغمہ ’’ ہم سب کا پاکستان‘‘ جاری کردیا گیا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ ہم پر عزم اور سخت جان قوم ہیں، کوئی بھی دشمن قوت ہمارے پاکستان کو ختم نہیں کر سکتی۔ یہ ہم سب کا پاکستان ہے اور زندہ باد ہے۔اپنے ٹویٹ میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے یوم پاکستان کے حوالے سے نیا نغمہ ’’ ہم سب کا پاکستان بھی شیئر کیا۔ اس نغمے کے آغاز میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی یوم پاکستان کے موقع پر کی جانے والی تقریر کا کچھ حصہ بھی شامل کیا گیا ہے۔
نیا نغمہ

مزید :

صفحہ آخر -