ذوالفقار بھٹو شہید کی برسی پر راولپنڈی میں بھرپوراجتماع ہوگا ،قمرزمان کائرہ

ذوالفقار بھٹو شہید کی برسی پر راولپنڈی میں بھرپوراجتماع ہوگا ،قمرزمان کائرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر الزمان کائرہ نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم پاکستان ذوالفقار علی بھٹو شہید کی برسی کے موقع پر راولپنڈی پھانسی گھاٹ پر بڑا اجتماع ہوگا ،صوبہ بھر کے کارکن وہاں جمع ہوکر شہید بھٹو کی یادوں کو تازہ کریں گے ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے گذشتہ روز پیپلز پارٹی پنجاب سیکرٹریٹ میں راولپنڈی،اسلام آباد اور اٹک کے عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو شہید کی برسی کے بعدبلاول بھٹو پنجاب کے تمام ڈویژنز میں جلسوں سے خطاب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہاکہ راولپنڈی ڈویژن میں صوبہ کی دیگر ڈویژنز کی طرح یونین کونسل سطح تک جلد تنظیم سازی کرلی جائیگی۔
قمرزمان کائرہ

مزید :

صفحہ آخر -