’’را‘‘کیلئے کام کرنیوالے فراری بلوچ کمانڈر نے 20ساتھیوں سمیت ہتھار ڈال دیئے

’’را‘‘کیلئے کام کرنیوالے فراری بلوچ کمانڈر نے 20ساتھیوں سمیت ہتھار ڈال ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی (آن لائن) بلوچستان میں براہمداغ بگٹی کے ذریعے ’’ را‘‘ میں کام کرنیوالے فراری کمانڈر نے 20ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈالتے ہوئے خود کو پنجاب رینجرز کے حوالے کردیا ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق منگل کے روز فراری بلوچ کمانڈر نے اپنے بیس ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈالتے ہوئے خود کو پنجاب رینجرز کے حوالے کردیا ۔فراری کمانڈر نے براہمداغ بگٹی کے ذریعے بھارت کی خفیہ ایجنسی ’’را ‘‘کیلئے کام کرنے کا بھی اعتراف کیا ہے فراری کمانڈر نے کہا ہے کہ ہمیں پاکستان کے بارے میں غلط معلومات بتائی جاتی تھیں اور میں دیگر ساتھیوں سے بھی یہ اپیل کرتا ہوں کے وہ ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوکر پاکستان کی بہتری اور خوشحالی کیلئے مل کا کام کرنے کا عزم کریں ہتھیار ڈالنے والے فراریوں نے ماضی کے جرائم پر معافی مانگ لی ہے۔
فراری کمانڈر

مزید :

صفحہ آخر -