پنجاب پولیس کی کالی وردی ختم نئی خاکی یونیفارم جاری کر دی گئی

پنجاب پولیس کی کالی وردی ختم نئی خاکی یونیفارم جاری کر دی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرا ئم رپورٹر)پنجاب پولیس کی کالی وردی ختم کرکے نئی خاکی وردی جاری کر دی گئی ‘یوم پاکستان پرپولیس کا دستہ نئی وردی پہن کرپریڈ میں شریک ہوگا۔تفصیلات کے مطابق یوم پاکستان پرپولیس اہلکاراب نئے اندازمیں نظرآئیں گے، پنجاب پولیس نے کالی وردی ختم کرکے نئی خاکی وردی جاری کردی ہے، وردی میں تبدیلی عوام میں پولیس کے تشخص کو بہتر بنانے کے لئے کی گئی ہے، اس سلسلے میں 4 ہزار اہلکاروں کو نئی وردی فراہم کردی گئی ہے جب کہ دیگر اہلکاروں کو یوم پاکستان تک نئی پوشاک دے دی جائے گی، یوم پاکستان پر پولیس کا دستہ نئی وردی پہن کر ہی پریڈ میں شریک ہوگادوسری جانب پولیس نے بھی اس تبدیلی پر اچھے تاثرات کا اظہار کیا ہے، پولیس اہلکاروں کا یونیفارم کی تبدیلی کے حوالے سے کہنا ہے کہ شدید گرمی میں کالے رنگ سے گرمی زیادہ محسوس ہوتی ہے جب کہ نئی وردی میں موسم کی شدت کا احساس کم ہوگا۔

مزید :

صفحہ آخر -