افغانستان‘ امریکی ڈرون حملہ 26 داعش جنگجو ہلاک‘ متعدد زخمی

افغانستان‘ امریکی ڈرون حملہ 26 داعش جنگجو ہلاک‘ متعدد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کابل (آن لائن) افغانستان میں امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں 26 داعش جنگجو ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق صوبائی پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ ضلع آچن مین داعش کے ٹھکانے کو امریکی ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 26 داعش جنگجو ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ واضح رہے افغانستان میں تعینات امریکی فوجی اکثر جنگجوؤں کو ڈرون حملوں کا نشانہ بناتی ہے۔ حالیہ ہفتے میں یہ تیسرا ڈرون حملہ ہے جس میں داعش کے جنگجوؤں کو نشانہ بنایا گیا۔

مزید :

صفحہ آخر -