عوام کو سفری سہولیات دینے پر مخالفین پریشان ہیں،پرویز ملک

عوام کو سفری سہولیات دینے پر مخالفین پریشان ہیں،پرویز ملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ(ن) لاہور کے صدر رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک و جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ عام آدمی کو بہترین سفری سہولتوں سے مخالفین پریشان ہیں، عوام کی خدمت کی ذمہ داری کو پورا کیا جائے گا،عوامی خدمت پر اشرافیہ ومخالفین کی تنقید بلا جواز ہے۔
،وزیر اعظم میاں نواز شریف اور وزیر اعلیٰ میاں شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت عام آدمی کی زندگی بدلنے اوراور ان کے معیار زندگی میں بہتری لانے کے لئے جو کچھ کرنا پڑا کیا جائے گا۔پنجاب یونیورسٹی میں پشتونوں کے پروگرام میں شرارت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، جو کچھ ہوا غلط ہوا،اس کی مذمت کرتے ہیں پختون محب وطن اور ہمارے بھائی ہیں،جو بھی اس واقعہ میں ملوث ہوا اس بے نقاب کیا جائے گاان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز پارٹی آفس میں ورکروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر رمضان صدیق بھٹی، عامر خان،خواجہ اظہرفاروقی،رانا احسن شرافت،ملک شوکت کھوکھر،آصف میو،بی بی وڈیری،ڈسٹرکٹ ممبرسمیرا امجد سمیت دیگر بھی موجود تھے۔رہنماؤں نے مزید کہا کہ جو ممالک پاکستان سے دور بھاگتے تھے اب وہ پاکستان کے قریب آنے کی کوشش کررہے ہیں۔