عوام کی بے لوث خدمت مسلم لیگ(ن )کامشن ہے،شمع گورایہ

عوام کی بے لوث خدمت مسلم لیگ(ن )کامشن ہے،شمع گورایہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کی رہنما شمع گوارئیہ نے کہا ہے کہ( ن )لیگ کی حکومت کا مشن ہی عوام کی بے لوث خدمت ہے، ترقی و خوشحالی کے دشمنوں کواپنے طرزعمل اور طرز سیاست پر نظر ثانی کرنی چاہیے،عوام کی ترقی و خوشحالی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والے سیاسی تنہائی کا شکار ہو چکے۔
، ترقی و خوشحالی کے سفر کو وزیر اعظم میاں نواز شریف اور وزیر اعلیٰ میاں شہباز شریف کی قیادت میں مزید تیزی سے آگے بڑھائیں گے،مخالفین نے سیاست میں ادب و آداب کو تباہ کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ ایک خطہ اور ایک وژن کا عکاس ہے ۔