بیساکھی میلہ میں آنے والے سکھوں کی سیکیورٹی بہتر بنانے کی ہدایت

بیساکھی میلہ میں آنے والے سکھوں کی سیکیورٹی بہتر بنانے کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) بیساکھی میلہ میں شرکت کے لیے آنے والے سکھ یاتریوں کے لیے حفاظتی اقدامات سمیت دیگر تمام انتظامات گزشتہ سالوں کی طرح بہ احسن طریقے ترتیب دیے جائیں۔ گردوارہ ننکانہ صاحب سمیت دیگر اقامتی مقامات پر بہترین میونسپل انتظامات سمیت انسداد ڈینگی سپرے کو یقینی بنایا جائے۔ واہگہ سے دیگر شہروں میں لیجانے والے ٹرینوں میں ریلوے پولیس کی مزید تعداد تعینات کی جائے۔کمشنر لاہور ڈویژن عبداﷲ خان سنبل نے ان خیالات کا اظہار بیساکھی میلہ میں شرکت کے لیے آنے والے سکھ یاتریوں کے حوالے سے انتظامات بارے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔