جشن بہاراں ،ڈی ایچ اے کو سجا دیا گیا،پھولوں کے مقابلوں کی تیاریاں

جشن بہاراں ،ڈی ایچ اے کو سجا دیا گیا،پھولوں کے مقابلوں کی تیاریاں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( ڈویلپمنٹ سیل) ڈی ایچ اے لاہور اپنی روایت کو قائم رکھتے ہوئے اس سال بھی ’’جشن بہاراں‘‘ کو بھرپور طریقے سے منا رہا ہے۔ یہ اعزاز صرف ڈی ایچ اے کوحاصل ہے کہ یہ ہر سال اپنے رہائشیوں کو تفریح اور صحت افزا ماحول فراہم کرنے کیلئے جشن بہاراں کو پورے جوش و خروش سے منانے کا اہتمام کرتا ہے۔ اس سلسلے میں ڈی ایچ اے انتظامیہ کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ پروگرام کے مطابق جشن بہاراں کی اختتامی تقریب26مارچ کو فیز6- 'H' بلاک پارک میں ہوگی،جس میں آرائش گل و زیبائش گل میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنیوالوں کو انعامات دیے جائیں گے۔ان مقابلوں میں مختلف کیٹگریز کے تحت دس مرلہ،ایک کنال اور دو کنال کے گھروں میں سجاوٹ کے ساتھ ساتھ پارکوں،کلبز اور تجارتی اداروں کے درمیان پھولوں کی سجاوٹ کے مقابلے ہونگے جس کیلئے جیوری قائم کی گئی ہے۔جشن بہاراں منانے کیلئے ڈی ایچ اے کی تمام شاہراہوں اور چوکوں کو خوبصورت بینرز اور رنگ برنگی جھنڈیوں سے سجایا گیا ہے۔پارکس، گرین بیلٹس، کلبز اور تعلیمی اداروں کو مختلف انواع کے پھولوں اور پودوں سے سجایا گیا ہے۔ ڈی ایچ اے انتظامیہ جشن بہاراں میں مختلف نوعیت کے کھیلوں کے مقابلے بھی منعقد کرواتی ہے۔ ان میں کرکٹ، فٹبال، ٹینس، باسکٹ بال، ہاکی،سوئمنگ،رگبی، جوڈو کراٹے، وال کلائمبنگ اور سکیٹنگ شامل ہیں۔