توہین آمیز خاکوں کے ذمے داروں کو سزا دی جائے،فیا ض بھٹی

توہین آمیز خاکوں کے ذمے داروں کو سزا دی جائے،فیا ض بھٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف حلقہ پی پی 154کے صدر فیا ض بھٹی نے کہا ہے کہ توہین آمیز خاکوں کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے اور وزیر داخلہ عوام کو جواب دیں۔

اس گستاخی پر انہوں نے کیا ایکشن لیا اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہا کہ اگر سپریم کورٹ اس پر احکامات جاری نہ کرتی تو وزیر داخلہ اورتمام سرکاری ادارے خاموشی اختیار کیے رکھتے ۔یہ ہم سب کے لیے لمحہ فکریہ ہے کہ کتنے عرصے سے سوشل میڈیا پر ہمارے مذہب کے خلاف زہر اگلا جارہا تھا لیکن وزارت داخلہ ،پی ٹی اے سمیت تمام ادارے سورہے تھے ۔ یہ حکومت کی ذمہ داری تھی کہ سوشل میڈیا پر ایسی تخریب کاری کو روکتی اور اسکے مرتکب افراد کو جیلوں میں ڈالتی ۔مذہب اورہمارے پیغمبر حضرت محمد مصطفی کے بارے میں ایسے نازیبا کلمات کوئی بھی شخص برداشت نہیں کر سکتا ۔اب بھی اگر حکومت نے ہوش کے ناخن نہ لیے تو مستقبل میں ایسے واقعات پھر رونما ہو سکتے ہیں۔