شالامار ہسپتال میں عالمی سوشل ورک ڈے پر مختلف تقریبات

شالامار ہسپتال میں عالمی سوشل ورک ڈے پر مختلف تقریبات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)ہر سال مارچ میں ورلڈ سوشل ورک ڈے منایا جاتاہے رواں برس اس دن کا بنیادی مقصد انسانیت کے وقار اور اس کی اہمیت کو اجاگر کر نا ہے ۔اس حوالے سے گزشتہ روز شالامار ہسپتال کے شعبہ بزنس ڈویلپمنٹ اور شعبہ بہبود مریضاں کے زیر اہتمام مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا ۔ہسپتال کے آؤٹ ڈور میں میڈیکل کیمپ لگایا گیا جس میں آنے والے مریضوں کو آرتھو پیڈک ،ناک، کان، گلا ،گیسٹرو انٹرالوجی ،گائنی اور بچوں کے امراض کے ماہر ڈاکٹروں کی طرف سے مفت چیک اپ کی سہولت فراہم کی گئی ۔اس کے علاوہ حاضرین کی بڑی تعداد اور ڈکٹرزنے آگاہی واک میں شرکت کی ۔ شرکاء نے مختلف پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر سوشل ورک ڈے اور اس کی اہمیت کے حوالے سے پیغا مات درج تھے۔سوشل ورک ڈے کے حوالے سے شالا مار ہسپتال کے آڈیٹوریم میں خصوصی لیکچربھی ہوا ۔جنرل منیجر بزنس ڈویلپمنٹ ڈاکٹر عرفان علی سید نے شرکاء کو خوش آمدید کہا جس کے بعد ڈپٹی میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر گل افشاں نے شالامار ہسپتال کی معا شرے میں صحت کے حوالے سے کی گئی کا وشوں کے بارے میں بتایا۔شعبہ بہبود مریضاں کے منیجر عاطف جمال نے شالامار ہسپتال میں قائم شعبہ بہبود مریضاں اور اس میں دستیاب سہولیات کے بارے میں تفصیل سے روشنی ڈالی۔کیمپ میں آئے ہوئے مریضوں کو مفت اَدویات کے علاوہ مختلف ٹیسٹوں پر 30 فیصد رعایت بھی دی گئی ۔کیمپ میں آنے والے بچوں کو پولیو کے قطرے بھی پلائے گئے۔