طبی تحقیق میں پی جی ایم آئی کا کلیدی کردارہے،افضال بھٹی

طبی تحقیق میں پی جی ایم آئی کا کلیدی کردارہے،افضال بھٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)ممبر بورڈ آف مینجمنٹ، پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ افضال بھٹی نے کہا ہے کہ طبی تحقیق اور ڈاکٹر ز کی تربیت میں پی جی ایم آئی کا کردار کلیدی ہے۔انہوں نے کہا کہ پروفیسر غیاث النبی طیب نے بطور پرنسپل تعیناتی کے بعد میڈیکل ایجوکیشن کے فروغ کیلئے جو انقلابی اقدامات ٹھائے ہیں وہ قابل تحسین ہیں ۔
وہ جنرل ہسپتال میں ساتویں سالانہ سائنٹیفک سمپوزیم کے افتتاحی سیشن سے خطاب کر رہے تھے۔ پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر غیاث النبی طیب، انسٹی ٹیوٹ کے سابق پرنسپل پروفیسر طارق صلاح الدین سمیت چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی پروفیسر آغا شبیر علی،فیکلٹی ممبران،سنیئرڈاکٹرز اور میڈیکل سٹوڈنٹس کی کثیر تعداد بھی اس موقع پر موجود تھی۔افضال بھٹی نے سائنٹیفک سمپوزیم کے کامیاب انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سمپوزیم میں پیش کئے گئے مقالہ جات سے جونیئر ڈاکٹرز کو مستقبل کے بہترین معالج بننے میں خاطر خواہ مدد ملے گی۔پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر غیاث النبی طیب نے کہا کہ سائنٹیفک سمپوزیم کا مسلسل سات سال سے انعقاد اس کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔